: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،19اپریل(ایجنسی) مارکیٹ میں برانڈ کی تشہیر کے کئی متنازعہ معاملات میں کچھ قدآور شخصیات کی تنقید کے درمیان مرکزی کنزیومر پروٹیکشن کونسل Central Consumer Protection Council (CCPC) نے بدھ کو کہا کہ 'گمراہ کن اشتہارات' کے معاملے میں ان سے منسلک نامی شخصیات کو بھی
جوابدہ بنایا جانا چاہئے. صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے (CCPC) کے اجلاس کے بعد کہا، 'کونسل کا نظریہ ہے کہ گمراہ کن اشتہارات کے لئے ان سے منسلک نامی شخصیات کو جوابدہ بنایا جانا چاہئے.' پاسوان (CCPC) کے صدر بھی ہیں.